ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فرانسیسی سفارتخانہ یوکرائنی دارالحکومت سے مغربی شہرمنتقل کردیاگیا

پیرس: فرانسیسی وزارت خارجہ نے یوکرین کے دارالحکومت سے اپنا سفارت خانہ مغربی شہر لویف منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ ڑاں یوس لی ڈریان نے مزید کہا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین کی جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی بے معنی ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ ماسکو سے منسلک چینل’’رشیا ٹوڈے‘‘ پر پابندی چند گھنٹوں میں لگ جائے گی۔

قابل ذکر ہے کہ فرانس وہ آخری مغربی ملک ہے جس نے یوکرینی دارالحکومت سے اپنا سفارت خانہ منتقل کیا اور بگڑتی ہوئی صورتحال کی روشنی میں ایسا کرنے کا فیصلہ کیا۔یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب ماسکو نے جوہری ڈیٹرنٹ فورسز کو الرٹ پر رکھنے کا حکم دیا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں