ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مغربی پابندیوں کا مناسب وقت پر جواب دیا جائے گا:کریملن

کریملن کے ترجمان دیمیتری پیسکوف نے کہا ہے کہ   مغرب کی طرف سے ہم پر لگنے والی پابندیوں کے خلاف مناسب جواب دیا جائے گا۔

 پیسکوف نے اپنے بیان میں کہا کہ  مغربی ممالک کی پابندیوں کا جواب مناسب وقت اور ملکی  مفادات کو مد نظر رکھتے ہوئے دیا جائے گا جبکہ صدر پوتن نے  خود پر لگی پابندیوں کو نظر انداز کر دیا ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ آج صدر پوتن اپنی کابینہ کے ہمراہ ملکی معیشت کی صورت حال پر ایک اجلاس منعقد کریں گے۔

 پیسکوف نے بتایا کہ صدر پوتن کے بیرون ملک کسی قسم کے اثاثے نہیں ہیں جبکہ پابندیوں کے زمرے میں موجود بعض اثاثوں سے متعلق مغرب غلط بیانی سے کام لے رہا ہے،روسی صدر ہر سال اپنے اثاثوں کو ظاہر کرتے ہیں جن کے علاوہ ان کے  کوئی دیگر اثاثے موجود نہیں ہیں۔

 

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں