ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم عمران خان لاہور پہنچ گئے

لاہور: وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔

وزیراعظم کے ہمراہ وفاقی وزرا شفقت محمود، غلام سرورخان، حماد اظہر، خسرو بختیار اور مشیرتجارت عبدالرزاق بھی لاہور پہنچے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کرکے صوبے کی انتظامی اور امن و امان کی صورت حال پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نےعوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے شرپسندوں، ذخیرہ اندوزوں، اور قبضہ مافیا کے خلاف موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔

بعد ازاں وزیراعظم نے تقریب سے خظاب کرتے ہوئے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لیے انڈسٹریل پیکیج کا اعلان کیا۔

وزیر اعظم راولپنڈی، بہاولپور، ملتان اور ساہیوال ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمان سے ملاقاتیں کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ وزیراعظم عمران خان  چوہدری برادران سے بھی ملاقات کریں گے جہاں  وہ اپنے اہم اتحادی سے مشکل وقت میں ساتھ نہ چھوڑنے کی درخواست کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں