ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹک ٹاک صارفین اب 10 منٹ دورانیے کی ویڈیوز بھی بنا سکتے ہیں

بیجنگ: نوجوانوں کی پسندیدہ ویڈیو شئیرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنے صارفین کو 10 منٹ تک لمبی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق چینی کمپنی بائٹ ڈانس کی ملکیت ٹک ٹاک ایپ نے ویڈیوز کو ایک منٹ کی حد کے ساتھ لانچ کیا تھا، لیکن گزشتہ برس ویڈیو بنانے کا دورانیہ تین منٹ تک بڑھا دیا گیا تھا۔

پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں ٹک ٹاک کا کہنا تھا کہ ’آج ہم 10 منٹ دورانیے کی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی سہولت کا آغاز کرنے پر خوش ہیں۔اور ہمیں امید ہے کہ اس سے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے ہمارے صارفین کی تخلیقی صلاحیتوں کو مزید تقویت ملے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں