ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چھ لاکھ سے زائد افراد یوکرین کے ہمسایہ ممالک پہنچ چکے ہیں:اقوام متحدہ

یوکرین پر روسی حملے کے بعد سے تقریبا ساڑھے چھ لاکھ افراد ملک سے فرار ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین  کی ترجمان شابیہ منٹو کے مطابق ،صرف پولینڈ پہنچنے والے یوکرینی شہریوں کی تعداد  تین  لاکھ سے زائد بنتی ہے۔

گزشتہ روز روسی فوج نے اعلان کیا تھا کہ جو کوئی بھی ملک چھوڑنا چاہتا ہے، اسے جانے کی اجازت ہے۔

پولش نائب وزیر داخلہ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ایک لاکھ سے زائد افراد نے پولینڈ کی سرحد عبور کی ہے۔

ابتدائی جائزوں کے مطابق یوکرین چھوڑنے والے شہریوں کی تعداد کئی ملین تک پہنچ سکتی ہے

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں