ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کولمبیا : کوئلے کی کان میں دھماکے سے 11 افراد ہلاک‘4 لاپتا

کولمبیا: کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد امدادی اہلکار جائزہ لے رہے ہیں‘ لاش کو منتقل کیا جارہا ہے

بگوٹا (انٹرنیشنل ڈیسک) کولمبیا کے صوبے بویاکا میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 4لاپتاہوگئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق حادثہ رات گئے کان میں میتھین گیس کے جمع ہونے کی وجہ سے ہوا۔ کولمبیا میں کان کنی کے دوران بڑے پیمانے پر کھدائیوں کے باعث زمین میں بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے ہیںاور وہاں کان کنی کے شعبے میں حادثات معمول بن گئے ہیں۔ حکومت نے کئی کمپنیوں کو ٹھیکے دے رکھے ،جو حفاظتی اقدامات کو نظر انداز کرکے کان کنوں کو مرنے کے لیے چھوڑدیتی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں