ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

راولپنڈی میں جعلی کرنسی سے خرید و فروخت کرنے والا نوسر باز گرفتار

راولپنڈی میں جعلی کرنسی سے خرید و فروخت کرنے والے نوسر باز کو پولیس نے گرفتار کرکے 80 ہزار روپے کے جعلی کرنسی نوٹ برآمد کرلئے۔

راولپنڈی صدرواہ کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے جعلی کرنسی سے خرید و فروخت کرنے والے نوسر باز کو گرفتار کرلیا، 80ہزارروپے کےجعلی کرنسی نوٹ بھی برآمد کرلئے۔

مدعی مقدمہ نے کہا کہ ملزم طارق خان نے موٹر سائیکل خریدنے کے لیے 5 ہزار روپے جعلی کرنسی استعمال کی، نوٹ چیک کرنے پر جعلی نکلے ملزم کے پاس مزید رقم بھی تھی۔

صدر واہ پولیس نے شہری کی درخواست پر فوری مقدمہ درج کرکے ملزم طارق کو گرفتار کرکے مزید جعلی نوٹ بھی برآمد کرلئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم طارق کے دیگر ساتھیوں سہولت کاروں کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا، ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکےقرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں