ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شامی باشندوں کی  رضاکارانہ واپسی پرچاوش اولو کی اردنی ہم منصب سے مذاکرات

وزیر خارجہ میولود چاوش اولو  نے کہا کہ دوسرے ممالک میں پناہ لینے والے شامی باشندوں کی  رضاکارانہ واپسی پر وہ اپنے اردنی ہم منصب ایمن الصفیدی کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

چاووش اولو اور اردن کے نائب وزیر اعظم، وزیر خارجہ اور بیرون ملک مقیم اردنی باشندوں کے امور کے  وزیر نے دارالحکومت انقرہ میں وزارت خارجہ کی سرکاری رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

چاوش اولو  نے کہا کہ انہوں نے اب تک  اردن  کے ہم منصب کے ساتھ  سب سے زیادہ مذاکرات کیے  ہیں ۔

چاوش اولو   نے کہا کہ ترکی اردن کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ  اردن ہمارا برادر ملک ہے جس  کے خیالات کو ہم خطے میں بہت اہمیت دیتے ہیں۔ ہم اپنے خطے میں بہت سے چیلنجز کا اشتراک کرتے ہیں اور میں یہ کہنا چاہوں گا کہ تمام علاقائی مسائل پر ہمارے خیالات ایک دوسرے سے جڑے ہوئے ہیں

چاوش اولو   نے  کہا کہ انہیں السفیدی  کے ساتھ یوکرین سمیت علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفتوں کا جائزہ لینے کا موقع ملا ہے ، انہوں نے کہا کہ  دوسرے ممالک میں پناہ لینے والے شامی باشندوں کی  رضاکارانہ واپسی پر وہ اپنے اردنی ہم منصب ایمن الصفیدی   کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  القدس  میں  مقدس مقامات کی حفاظت کے لیے ہاشمی خاندان کے کردار کی بڑی  اہمیت حاصل  ہے۔

چاوش الو نے کہا کہ ہم بین الاقوامی تنظیموں بالخصوص اقوام متحدہ اور اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں