ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شام: خریداری مرکز میں آگ لگ گئی، 11 افراد ہلاک

شام کے دارالحکومت دمشق میں ایک خریداری مرکز میں آگ لگنے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسد انتظامیہ کی خبر رساں ایجنسی SANA کے مطابق دمشق کی شاہراہ حمرا پر واقع خریداری مرکز میں صبح کے وقت نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگ گئی۔

اسد انتظامیہ کی وزارت داخلہ کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق واقعے میں 11 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، زخمی حالت میں بچائے گئے 2 افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق آگ کی وجہ سے خریداری مرکز کو مادی نقصان پہنچا ہے اور آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیق کی جا رہی ہے”۔ 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں