ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کینز فلم فیسٹیول، ماسکو کے سرکاری وفد کو قبول نہیں کرے گا

فرانس میں 17 تا 28 مئی کو متوقع 75 ویں کینز فلم فیسٹیول میں، روس۔ یوکرین جنگ کی وجہ سے، ماسکو کے سرکاری وفد کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

سینما کی دنیا کے اس معروف ترین فیسٹیول کے منتظمین نے جاری کردہ تحریری بیان میں یوکرین کے عوام سے تعاون کا اظہار کیا اور روس کی مذمت کی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ کے، یوکرین کے عوام کے لئے باعثِ اطمینان شرائط کے ساتھ، ختم نہ ہونے کی صورت میں روس سے سرکاری وفد اور فیڈریشن سے منسلک کسی بھی ادارے کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

فیسٹیول کے منتظمین نے روس میں، یوکرائن پر حملوں اور قبضے کی، مذمت کرنے والوں کو بھی اس حوصلے اور جرات پر مبارکباد پیش کی ہے۔

واضح رہے کہ روس فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملہ کر دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں