ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقوام متحدہ میں روس کی یوکیرین میں جارحیت پر مذمتی مسودہ قرار داد پر رائے دہی

اقوام ِ متحدہ کی جنرل  اسمبلی  24 فروری سے ابتک جاری یوکیرین پر روسی حملوں  پر مذمتی مسودہ قرار داد پر آج رائے دہی ہو گی۔

نیویارک میں اقوام متحدہ کے ہیڈ کوارٹر میں، 90 ممالک کے حمایت یافتہ بل کو 193 رکن ممالک کی رائے دہی  کے لیے پیش کیا جائیگا۔

مسودہ قرارداد کے شریک پیش کنندگان میں شامل ترکی بنیادی گروپ کے ان ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے  متن کی تیاری  پر کام کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ذرائع سے حاصل کردہ بل کے حتمی مسودے میں یوکرین پر روس کے حملوں کی شدید مذمت کی گئی ہے، جب کہ ماسکو سے "یوکرین کی سرزمین سے تمام فوجی دستوں کے فوری اور غیر مشروط انخلاء” کا مطالبہ کیا  گیا ہے۔

مذکورہ بل میں یوکرین کی خودمختاری، آزادی اور علاقائی سالمیت پر زور دیتے ہوئے،”یوکرین کے خلاف روسی جارحیت کی، اقوام متحدہ کے کنونشن کے آرٹیکل 2، پیراگراف 4 کی خلاف ورزی کرنے کی  بڑے افسوس کے ساتھ مذمت  کرنے کا اظہار کیا گیا ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ روس کو یوکرین میں اپنی فوجی سرگرمیاں ختم کرنی چاہئیں، بل میں ماسکو سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ "فوری طور پر، مکمل طور پر اور غیر مشروط طور پر یوکرین کی سرزمین سے انخلا  کر دے۔”

بل میں روس کی جانب سے 21 فروری کو نام نہاد دونیتسک اور لوہانسک ریپبلک کو تسلیم کرنے کا فیصلہ غلط ہونے  کا دفاع کرتے ہوئے زور دیا گیا ہے  کہ "روس فوری طور پر اور غیر مشروط طور پر اس فیصلے کو منسوخ کردے۔”

بل میں، جس میں تمام فریقین کو منسک معاہدے کی پاسداری کی دعوت دی گئی ہے، یہ بھی کہا گیا کہ متاثرہ علاقوں تک انسانی امداد کی رسائی کو یقینی بنایا جائے۔

روس کا ساتھ دینے کا اعلان کرنے والی منسک انتظامیہ سے درخواست کی گئی ہے کہ   یہ طاقت کے اس غیر قانونی استعمال پر اپنی بے چینی کا اظہار کرتے  ہوئے اپنی بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تعمیل کرے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں