ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعظم کے معاون خصوصی سردار یار محمد رند عہدے سے مستعفی

اسلا م آباد(صباح نیوز)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی اور بلوچستان اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر یار محمد رند نے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔کابینہ ڈویژن کی ویب سائٹ کے مطابق یار محمد رند بلوچستان میں وزارت آبی وسائل، پاور اور پیٹرولیم سے متعلق امور کے لیے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی ہیں۔ایک نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے یار محمد رند نے کہا کہ وہ اپنا استعفا 2روزقبل وزیر اعظم کو بھجوا چکے ہیں۔انہوںنے بتایا کہ وفاقی وزرا نے بلوچستان کے معاملے پر کبھی مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا، مجھے بلوچستان کے معاملے پر ہونے والے کسی اجلاس میں بلانے کی زحمت تک نہیں کی گئی۔سردار یار محمد رند نے کہا کہ پہلے میں نے وزیر اعظم کی یقین دہانی پر استعفا واپس لیا تھامگر اب کی بار استعفے کافیصلہ حتمی ہے۔خیال رہے کہ یار محمد رند بلوچستان اسمبلی کے رکن اور تحریک انصاف بلوچستان چیپٹر کے صدر بھی ہیں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں