ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک بحریہ نے بھارتی آبدوز کی پاکستانی حدود میں داخلہ کی کوشش ناکام بنادی

راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والی بھارتی آبدوز کا سراغ لگا کر اس کا راستہ روک لیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائر یکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے ٹوئٹر پر بھارتی آبدوز کا سراغ لگانے کی ویڈیو جاری کی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی کلوری کلاس آبدوز کا یکم مارچ کو پاک بحریہ کی انسداد سب میرین یونٹ نے سراغ لگایا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کا پانچ سالوں میں بھارتی آبدوز پکڑنے کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی آبدوز کا سراغ لگایا جانا پاک بحریہ کی مستعدی اور عزم کا عکاس ہے، پاک بحریہ سمندری حدود کے دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں