ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آصفہ زرداری ڈرون لگنے سے زخمی، نجی ٹی وی کا عملہ یرغمال

خانیوال:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کی ہمشیرہ آصفہ زرداری  ڈرون کیمرہ لگنے سے زخمی ہوگئیں، بلاول کی سیکیورٹی نے نجی ٹی وی کے عملے کو یرغمال بنالیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیپلز پارٹی کے مہنگائی کے خلاف مارچ میں مرکزی ٹرک  پر کھڑی آصفہ زرداری کوڈرون کیمرے نے زخمی کردیا، جس کے بعد انہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال میں منتقل کردیا، ڈاکٹر نے چند ٹانکیں لگانے کو کہا ہے۔

ڈرون کیمرہ نجی ٹی وی کا آپریٹر اور انجینئر چلا رہے تھے، سگنل فریز ہونے سے اسکرین بلیک ہوئی اور ڈرون کیمرہ آؤٹ آف کنٹرول ہوگیا، جس کی وجہ سے ایک ناخوشگوار واقعہ پیش آیا، آصفہ زرداری کو ڈرون لگنے کے بعد بلاول کی سیکیورٹی نے نجی ٹی وی کے عملے کو یرغمال بناکر نامعلوم جگہ پر منتقل کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں