ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسٹیڈیم نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد سے گونج اٹھا

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی)پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 24سال بعد پاکستانی سر زمین پر ہونے والے پہلے میچ کے پہلے روز شائقین کرکٹ پرجوش دکھائی دیئے ،کرکٹ اسٹیڈیم پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ۔ آسٹریلیا کی ٹیم 24 سال بعد پاکستان آمد پر شائقین کرکٹ انتہائی پر جوش دکھائی دیئے ، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز شائقین کرکٹ نے بلے بازوں کی جانب سے اچھی شا ٹس ور بولر کی جانب سے اچھی گیند پر بھرپور داد دی ، اس موقع پر شائقین کرکٹ پاکستان کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم ایک مرتبہ پھر نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں