ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

روس نے غیرملکی میڈیا پر پابندیاں عاید کرنا شروع کردیں

ماسکو (آن لائن) یوکرین حملے کے بعد روس نے برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) پر پابندی عاید کردی ہے۔ روس نے میڈوزا اور ریڈیو لبرٹی خبر رساں ادارے بھی بلاک کردیے ہیں۔ روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ بی بی سی کو امن خراب کرنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ ماسکو کا موقف ہے کہ برطانیہ سمیت غیر ملکی میڈیا دنیا کے سامنے جزوی نظریہ پیش کر رہا ہے لیکن مغربی حکومتیں اس دعوے کو مسترد کر رہی ہیں اور روسی سرکاری میڈیا پر تعصب کا الزام لگا رہی
ہیں۔ دوسری جانب امریکین کمپنی ائر بی این بی نے روس اور بیلاروس میں آپریشنز معطل کر دیے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں