ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان نے آخری ٹی 20میں بنگلا دیش کو شکست دیدی

ڈھاکا(جسارت نیوز):افغانستان نے دوسرے اور آخری ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں بنگلا دیش کو8وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک، ایک سے برابر کر دی، ہفتہ کو شیر بنگلا نیشنل ا سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر115رنز بنائے، مشفق الرحیم 30 اور کپتان محمد اللہ21رنز کے ساتھ نمایاں رہے، فضل حق فاروقی اور عظمت اللہ نے3,3 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، جواب میں افغانستان نے مطلوبہ ہدف17.4 اوورزمیں2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، حضرت اللہ زازئی نے59رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی اور آئوٹ نہیں ہوئے، ان کی اننگز میں5فلک شگاف چھکے بھی شامل تھے، عثمان غنی47رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بیٹر رہے، عظمت اللہ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں