ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاور دھماکے کے باوجود راول پنڈی میں آسڑیلیا۔ پاکستان ٹیسٹ میچ جاری ہے

پشاور میں گزشتہ روز جامع مسجد میں ہونے والے بم  دھماکے میں زخمی ہونے والوں میں سے  مزید 5 افراد  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے  جان بحق ہو گئے، جس سے  دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 62 ہوگئی۔

اسپتال کے مطابق دھماکے میں زخمی 37  افراد  تا حال زیر علاج ہیں  جن میں سے  5 کی حالت تشویشناک ہے۔

پشاور کی جامع مسجد میں گزشتہ روز ہونے والے خود کش حملہ کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق خود کش حملہ آور کی شناخت مکمل کرلی گئی جبکہ دو مشتبہ افراد کو حراست میں لیا گیا۔ خود کش حملہ آور اور دو سہولت کاروں کے اسکیچز مکمل کر لیے گئےہیں۔

مقامی میڈیا میں شائع خبروں   کےمطابق  دہشت گرد تنظیم داعش نے  سماجی رابطوں کے اپنے پیج پر  اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

دوسری جانب  اس حملے کے پاکستان۔ آسڑیلیا  کرکٹ  میچ کے آغاز کے وقت ہونے پر توجہ دلائی گئی ہے تو   متعلقہ اداروں نے مہمان ٹیم کے حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔

واضح رہے کہ آسڑیلوی ٹیم 24 برس کے طویل عرصے کے بعد  پاکستان کا دورہ کر رہی ہے۔

 

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں