ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپی سفیروں کا مشترکہ بیان سفارتی آداب کے برخلاف ہے، پاکستان

پاکستان نے یوکرین کے حوالے سے یورپی یونین اور دیگر ممالک کے مشترکہ بیان کو سفارتی آداب کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کا بیان ناقابل قبول ہے۔

 یہ بیان پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے، معاملہ یورپی سفارتخانوں کے ساتھ اٹھایا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان عاصم افتخار احمد نےجمعہ کو ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ پاکستان نے یوکرین کے تناظر میں یورپی یونین اور دوسرے ممالک کے مشترکہ بیان کو سفارتی آداب کے منافی قرار  دیا  اور اسے مسترد  کیا۔

پاکستان نے اپنی تشویش یورپی سفارتخانوں کو بھجوا دی ہے، سیکریٹری خارجہ نے معاملہ یورپی سفارتخانوں کے ساتھ اٹھایا ہے۔

یاد رہے کہ یورپی یونین اور دوسرے ممالک نے اپنے مشترکہ بیان میں پاکستان سے کہا تھا کہ وہ یوکرین کے خلاف روس کے فوجی آپریشن کی مذمت کرے۔

ترجمان کے مطابق اس طرح کا بیان پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے مترادف ہے ،ہم نے اس بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے خلاف ایسی زبان استعمال کرنا درست نہیں ہے ،یورپی ممالک کے سفارتخانوں کو ایسا طریقہ اختیار نہیں کرنا چاہئے تھا ،یہ بیان سفارتی اداب کے خلاف ہے ، سفارتخانوں کا یہ رویہ ناقابل قبول ہے ۔پاکستان نے اپنی تشویش یورپی سفارتخانوں کو بھجوا دی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں