ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جوہری مسائل کے حل کےلیے عالمی ایٹمی ایجنسی سے مصالحت ہو گئی ہے:ایران

ایران نے کہا ہے  کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے ساتھ  لائحہ عمل پر اتفاق ہوگیا ہے۔

خبر کے مطابق، ایران کے جوہری چیف محمد اسلامی نے کہا ہے کہ جوہری مسائل کے حل کے لیے ایٹمی ایجنسی سے اتفاق ہوا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی اے ای اے کے ساتھ جون کے آخر تک لائحہ عمل  پر اتفاق ہوا ہے، جس میں جوہری پروگرام سے متعلق سوالات کی دستاویزات دینے پر اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے کہ عالمی جوہری توانائی ایجنسی کے سربراہ رفائیل گروسی ایرانی جوہری پروگرام پر بات چیت کے لیے گزشتہ رات ایران پہنچے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں