ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

علیم خان کاجہانگیر ترین کے گروپ میں شمولیت کا اعلان

لاہور:تحریک انصاف کے ایک اور ناراض رہنما علیم خان نے عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پی ٹی آئی کی جہدوجہد میں جہانگیر ترین کا بہت اہم کردار رہاہے،  جس پر مجھے جہانگیر ترین پر فخر ہے لیکن افسوس پارٹی نے ایسے قیمتی فرد کی قربانیوں کو نظر انداز کردیا۔

علیم خان نے جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پر ایک بیٹھک میں آن لائن جہانگیر ترین سے ملاقات کی، جس میں وزیر زراعت نعمان لنگڑیال، صوبائی وزیر اجمل سمیت دیگر پارٹی کے اراکین نے بھی شرکت کی تھی۔

علیم خان نے بیٹھک کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی اپنے لوگوں کو بھلا سکتی ہے لیکن ہم اپنے سیاسی دوستوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے،عمران خان عوام کی واحد امید تھی جس وجہ سے ان کا ساتھ دیا،  جب حکومتیں بن جاتی ہیں تو کچھ اور ہی لوگ ارد گرد آجاتے ہیں، جس پر کافی افسوس ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں