ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پینٹاگون: روس یوکرین پر 600 میزائل فائر کر چکا ہے

روس۔ یوکرین جنگ کو شروع ہوئے آج 12 واں دن ہے اور ان 12 دنوں میں یوکرین پر 600 روسی میزائل گرائے گئے ہیں۔

پینٹاگون سے ایک بااختیار شخصیت کے جاریکردہ بیان کے حوالے سے سی این این کی شائع کردہ خبر کے مطابق روس نے جنگ سے قبل یوکرین کی سرحد پر متعین فوج کے 95 فیصد کو یوکرین میں داخل کر دیا ہے۔ جنگ کے پہلے دن سے اب تک روس کی طرف سے یوکرین پر 600 میزائل فائر کئے گئے ہیں۔

مذکورہ شخصیت نے کہا ہے کہ روس کو یوکرین کی طرف سے طاقتور مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ روسی فوجیں ابھی تک کیف، ہارکیف، چیرنیگیف اور ماریوپول میں پیش قدمی کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ علاوہ ازیں یوکرین کے عوام کو، ملک کے بیشتر مقامات پر ابھی تک مواصلات، انٹرنیٹ اور میڈیا ذرائع میسر ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں