ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کیمرون میں ہیضے کی وبا سے درجنوں اموات

کیمرون کے مغربی اور ساحلی علاقوں میں دوبارہ ابھرنے والی ہیضے کی وبا میں 44 افراد ہلاک اور کیسز کی تعداد 1500 سے تجاوز کر گئی۔

پبلک ہیلتھ ایمرجنسی آپریشنز کوآرڈینیشن سینٹر (COUSP) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ہیضے کی وبا کے اب تک 1574 کیسز کا تعین ہوا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ملک کے 10 علاقوں میں سے 5  میں کیسز کا پتہ چلا، اوراس وبا کی وجہ سے 44 افراد ہلاک ہوئے۔

ہیضہ، ایک خوراک اور پانی سے پیدا ہونے والی بیماری "وائبریو” بیکٹیریم کی وجہ سے جسم میں شدید اسہال اور پانی کی کمی کا باعث بنتی ہے۔ اگر علاج نہ کیا جائے تو یہ بیماری جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔

کیمرون میں صاف پانی کی ضرورت کو پورا کرنے میں ناکامی اور فوری اور موثر طبی مداخلت فراہم کرنے میں ناکامی بیماری اور موت کا خطرہ بڑھاتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں