ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الل� پاکستان کو عمران خان کے شر سے مح�وظ رکھے،مریم نواز

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے وزیر اعظم عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر انسان کس طرح ذہنی توازن کھو بیٹھتا ہے، اللہ پاکستان کو آپ کے شر سے محفوظ رکھے۔ ٹوئٹر پر ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ اقتدار ہاتھ سے جاتا دیکھ کر انسان کس طرح ذہنی توازن کھو بیٹھتا ہے، اس کو نہ اخلاقی اقدار نہ دشمنی کا ظرف ہوتا ہے نہ اپنے عہدے کی عزت کا کوئی پاس ہوتا ہے۔پہلے اس(وزیراعظم عمران خان)نے سب کو گالیاں دیں اور پھر کہا ریاست مدینہ کی بنیاد اخلاقیا ت تھی، اللہ پاکستان کو آپ کے شر سے محفوظ رکھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں