ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروادی

اپوزیشن نے وزیراعظم کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروادی۔

متحدہ اپوزیشن جماعتوں کے ارکان تحریک عدم اعتماد جمع کروانے قومی اسمبلی پہنچے۔

سردار ایاز صادق، سعد رفیق شازیہ مری، مریم اورنگزیب اور نوید قمر نے قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو آگاہ کر دیا گیا ہے ،قومی اسمبلی اجلاس کی ریکوزیشن اور تحریک عدم اعتماد ایک ساتھ جمع ہو گی۔

ریکوزیشن جمع کرانے کے بعد اسپیکرقومی اسمبلی 15 دن میں اجلاس بلانے کے پابندہوں گے ، دوران اجلاس تحریک عدم اعتمادپر7دن میں کارروائی کرنا ہوگی۔

دوسری جانب آصف زرداری ، شہبازشریف اور فضل الرحمان 3بجے مشترکہ پریس کانفرنس کریں گے ، اپوزیشن قیادت کی مشترکہ پریس کانفرنس مقامی ہوٹل میں ہوگی۔

یاد رہے اس سے قبل پارٹی صدر شہباز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا تھا ، جس میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی باقاعدہ منظوری دے دی اور ن لیگی اراکین نے تحریک عدم اعتماد کی قرارداد پر دستخط کئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں