ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومتی کشتی بری طرح سیاسی بھنور میں پھنس چکی ہے،عمر فاروق

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)جے آئی یوتھ کے ضلعی صدر چودھری عمرفاروق گجر نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت نا اہلی اور نالائقی کی وجہ سے عوام کی نظروں سے گر چکی، ساڑھے 3سال میں جھوٹے وعدے اور اعلانات بے نقاب ہو چکے۔حکومتی کشتی بری طرح سیاسی بھنور میں پھنس چکی قوم ظلم اور ناانصافی پر مزید خاموش نہیں رہے گی۔ پی ٹی آئی،مسلم لیگ ن،پیپلز پارٹی میں کوئی فرق نہیں ہے ان کے درمیان لڑائی اس پر نہیں ہے کہ پاکستان کے غریب عوام کو ان کے بنیادی حقوق ملیں بے روز گار وں کو روز گار ملے،غریب کے بچے کو معیاری تعلیم ملے،اب نجات کا ایک ہی راستہ ہے کہ عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں ترازو پر مہر لگائیں یہ عدل و انصاف کا سال ہے اور ان شاء اللہ2023ء ترازو کی کامیابی کا سال ہے۔جماعت اسلامی اس ملک سے امریکا اور انگریز کی غلامی کا نظام ختم کر کے شریعت کا نظام نافذ کرے گی۔ انہوں نے کہا 74 برسوں سے شطرنج کا کھیل جاری ہے جب تک پاکستان کے عوام طے نہ کر لیں کہ ہمیں مزید ان سیاسی پنڈتوں کے گھروں کا طواف نہیں کرنا ہے جنہوں نے ہمارے حقوق غضب کیے ہیں۔ شہزادے،شہزادیوں کو کندھوں پر بٹھا کر اقتدار کے منصب پر نہیں پہنچانا ہے جن کی سیاست کے نتیجے میں غریب آدمی کے لیے روزگار،انصاف،عزت کے دروازے بند ہیں اس وقت تک پاکستان کے حالات نہیں سدھر یں گے۔اب عوام کے پاس موقع ہاتھ آیا کہ وہ ان ظالم، جاگیرداروں ، وڈیروں،کرپٹ سرمایہ داروں سے نجات حاصل کرنے کے لیے آئندہ انتخابات میں ان کو مسترد کر کے نیک اور صالح و دیانتدار لوگوں کو اسمبلیوں میں پہنچائیں۔انہوں نے کہا جماعت اسلامی نے مہنگائی،بے روزگاری کے خلاف اور سود کے خاتمے کے لیے ملک گیر احتجاجی دھرنوں کی تحریک شروع کر رکھی ہے عوام بالخصوص جماعت اسلامی کے احتجاجی پروگرامات میں جوق در جوق شریک ہو رہے ہیں۔جماعت اسلامی عوام کے پاس اسلامی و خوشحال پاکستان کا ایجنڈا لے کر جا رہی ہے ہم دیانت دار،بلا صلاحیت لوگوں کو ٹکٹ دیں گے اور عوام کے شعور کو بیدار کریں گے اور عوام سے کہیں گے کہ اب وہ ان سانپوں کو دودھ نہ ڈالے اور اڑدھا نہ بنائے جن کی وجہ سے قوم کے 74 سال ضائع ہو گئے جنہوں نے اس ملک کے نظریے کے ساتھ غداری کی۔معیشت،تعلیمی نظام کو تباہ کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں