ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب میں تحریک عدم اعتماد آئی تو حکومت اور اپوزیشن کی نمبر گیم کیا ہے؟

پنجاب میں عدم اعتماد آئی تو حکومت اور اپوزیشن کی نمبر گیم کیا ہے؟

پنجاب میں حکومت اور اپوزیشن کے ساتھ کتنے ارکان ہیں، اس حوالے سے تعداد سامنے آ گئی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 183 ارکان اسمبلی ہیں، جبکہ یہاں اس کے اتحادیوں کے ساتھ 198 ارکان ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں حکومتی اتحادیوں میں ق لیگ کے 10، آزاد 4 ارکان اور راہِ حق پارٹی کے 1 رکنِ اسمبلی شامل ہیں۔

ذرائع نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے پاس 173 ارکانِ اسمبلی ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں ن لیگ کے 165، پیپلز پارٹی کے 7 اور ایک آزاد رکن اپوزیشن کے ساتھ ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ کسی بھی پارٹی کو پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے 186 ووٹ درکار ہوتے ہیں۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ کے 20 ارکان ن لیگ کا ساتھ دیں تو بزدار حکومت ختم ہو سکتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں