ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکی کی اناج کی برآمدات میں ماہ  جنوری اور ماہ  فروری میں ریکارڈ اضافہ

ترکی کی اناج کی برآمدات میں ماہ  جنوری اور ماہ  فروری میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے ۔

استنبول سیریلز، پلسز، آئل سیڈز اینڈ پراڈکٹس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (IHBIR) کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری میں ترکی کی اناج کی برآمدات 847,853 ملین ڈالر رہی۔

اس شعبے کی جنوری کی برآمدات میں گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 41.43 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اسی شعبے میں ماہ  فروری میں اس میں 52.7 فیصد اضافے کے ساتھ یہ  برآمدات  970  ملین ڈالر  تک پہنچ گئی ہیں ۔

ترکی  نے  گزشتہ ماہ 169 ممالک کواناج  برآمد کیا  ہے۔

گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں امریکہ کو اناج کی برآمدات میں 67.08 فیصد، عراق کو 37.67 فیصد، روس کو 76.71 فیصد اور اسرائیل کو 42.09 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ کیوبا کو برآمدات میں  448 فیصد ریکارڈ اضافہ ہوا ہے  ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں