ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر اعظم عمران خان بہادرآباد کیوں آئے تھے؟

کنوینر ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے وزیراعظم سے ملاقات یقین دہانی کرانے اور لینے کے لئے نہیں تھی۔ سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان کہتے ہیں عدم اعتماد پر بات نہیں ہوئی۔اس پر ووٹر ز اور عوام کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔
ایم کیوایم کے عارضی مرکز بہادر آباد پر وزیراعظم سے ملاقات کے بعد کنوینر ایم کیوایم خالد مقبول صدیقی نے میڈیا سے غیررسمی گفتگو میں کہا کہ ہم وزیر اعظم کے ساتھ ہیں،، اس لئے وہ آج وزیر اعظم ہیں۔ ہم ہمیشہ سے اپوزیشن جماعتوں سے رابطے میں رہے ہیں۔ ایم کیو ایم کو سیاسی دفاتر کی ضرورت نہیں۔نائن زیرو ہمارا ہے ہی نہیں،،، ان سے کیا مانگیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کراچی کے مسائل ایم کیو ایم نے ہی حل کرنے ہیں۔وزیراعظم نے ان مسائل کا حل پیش کیا ہو یا نہیں ،،،، عدالتوں نے پیش کردیا ہے۔ رہنما ایم کیوایم عامر خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے کوئی شکوے شکایات نہیں کیں۔ ملاقات میں عدم اعتماد کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔ اس پر ووٹرز اور عوام کو دیکھتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔ ایک سوال پر کہا کہ اندر بیٹھ کر جو باتیں ہوئیں ،،، میڈیا کو ساری تھوڑی بتائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں