ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جاپان نے روس کے زیر قبضہ جزائر پر ملکیت کا دعویٰ دہرا دیا

ٹوکیو (انٹرنیشنل ڈیسک) جاپان نے متنازع کریل جزائر پر ملکیت کا اپنا تاریخی دعویٰ دہرا دیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق جاپانی وزیرِ اعظم فومیوکیشیدا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کریل جزائر جاپان کا قانونی حصہ ہیں۔ جاپان کے شمال میں واقع کریل جزائر پر 1945ء میں روس نے قبضہ کیا تھا۔واضح رہے کہ یوکرائن پر حملے کے بعد جاپان کی جانب سے امریکا، برطانیہ اور یورپی ممالک کی طرح روس پر مختلف پابندیاں عائد کر دی گئی ہیں۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ روس اس وقت تنازع میں الجھا ہوا ہے اور جاپان اس سے فائدہ اٹھاناچاہتا ہے۔

The post جاپان نے روس کے زیر قبضہ جزائر پر ملکیت کا دعویٰ دہرا دیا appeared first on Daily Jasarat News.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں