ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپوزیشن تحمل سے کام لے،5 سیٹوں والے بلیک میل کررہے ہیں،شیخ رشید

کوئٹہ (آن لائن/ مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن تحمل اور بردباری سے کام لے ایسا نہ ہو اسے ایک کے بجائے 10سال کا انتظار کرنا پڑے‘ تحریک عدم اعتماد عمران خان کے لیے اطمینان کی تحریک ہوگی‘ضمیر فروش مال بنانے کے لیے اپوزیشن کے پاس جا رہے ہیں‘ 5، 5 ارکان والے وزارت اعلیٰ کے لیے بلیک میلنگ کر رہے ہیں‘ سیاست چوک اور چوراہوں سے نکل کر کالے کیمروں میں آگئی ہے‘ ارکان اسمبلی مشہوری کے لیے تھانے گئے‘ بلوچستان عوامی پارٹی اتحادی جماعت ہے وہ ڈنکے کی چوٹ پر عمران خان کے ساتھ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں نادرا میگا سینٹر کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ شیخ رشید احمد نے کہاکہ انصار الاسلام یا بیت الاسلام نے گزشتہ روز چڑھائی کی‘
اسلام آباد میں دخل اندازی کی کسی ملیشیا کو اجازت نہیں ہوگی‘ایف سی اور رینجرز کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں کہ آخری 3 دن ایم این ایز ہاسٹل اور پارلیمنٹ لاجز کا دفاع کریں‘ آرٹیکل245 کے تحت فوج کو طلب کرسکتے ہیں لیکن اس کی ضرورت پیش نہیں آئے گی‘ اپوزیشن کا نام لیے بغیر انہوں نے الزام عاید کیا کہ انہوںنے ووٹوں کی خرید و فروخت کا بازار گرم کیا ہوا ہے ‘ وہ اس انتہا کی بلیک میلنگ کر رہے ہیں کہ میں نے زندگی میں کبھی نہیں سنا کہ کسی رکن کی قیمت یا ریٹ لگے ‘ اپوزیشن جتنا مرضی ریٹ لگالے عمران خان 5 سال پورے کریں گے‘ اپوزیشن کوشکست فاش ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کی طرح نہیں جو 5 ووٹ سے صوبے کی وزارت اعلیٰ کے لیے بلیک میل کر رہے ہیں‘میں نے پنجاب کی سیاست کی بات کی ہے ۔ تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے ہمیں صلح صفائی کی طرف جانا چاہیے، ہمیں مل بیٹھ کر مذاکرات سے کوئی حل نکالنا چاہیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں