ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اپوزیشن والے تاش کے پتے ہیں ایک دھکا دیا تو بکھر جائینگے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اپوزیشن والے سارے تاش کے پتے ہیں پھونکوں سے گر جانے والے ایک دھکا دیا تو بکھر جائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بھان متی کا کنبہ حکومت گرانا چاھتا ہے لیکن نہ وزیر اعظم کے امیدوار کا وجود ہے نہ وزیر اعلی کا، مقصد صرف کیسز سے نجات ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا صرف ایک ہی لیڈر ہے عمران خان، اپوزیشن والے سارے تاش کے پتے ہیں پھونکوں سے گر جانے والے ایک دھکا دیا تو بکھر جائینگے، اپوزیشن D چوک کے جلسے کا انتظار کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں