ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الطاف حسین کو دہشتگرد قرار دینے پر عامر لیاقت نے وزیراعظم کو کھری کھری سنا دیں

ایم کیو ایم کے سابق سربراہ الطاف حسین کو دہشتگرد قرار دینے پر پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم کو کھری کھری سنا دیں۔

گزشتہ روز وزیراعظم نے تقریر کرتے ہوئے کہا کہ لندن میں پاکستان کا سب سے بڑا دہشتگرد بیٹھا ہے جس نے ہزاروں پاکستانیوں کا قتل کیا، پاکستان ان سے کہتا ہے کہ اسے ہمارے حوالے کریں تو وہ کہتے ہیں کہ اس کے خلاف قانونی کاروائی کریں، کیا یہ برداشت کریں گے کہ ہم اس کو مارنے کے لیے ان کے ملک میں ڈرون اٹیک کریں؟

عامر لیاقت نے وزیراعظم کی تقریر اپنے ٹوئٹر پر شئیر کی اور کہا کہ ‘خان صاحب واللہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ وہ “ہمارا دہشت گرد ہے” اسی دہشت گرد کو لندن کی اسی عدالت نے بَری کیا ہے جس عدالت نے آپ کو ian botham کے خلاف فتح دلائی تھی، آپ چومکھی جنگ مت لڑیے focus on opposition please, you are still in a game and in comfort position
گھبرانا نہیں ہے!’

اس ٹویٹ کے بعد عامر لیاقت نے کچھ اور ٹویٹس کیں اور پی ٹی آئی سے راہیں جدا کرنے کا عندیہ دے دیا۔

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے وفا کا جو صلہ دیا وہ یادرکھوں گا ، اب میں سوچ چکا ، اس کے بعد ہمارے راستے جدا ، پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو نہ گھبرانے کا مشورہ بھی دے دیا ۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے بیان میں عامر لیاقت حسین نے کہا کہ وزیراعظم صاحب نے شاید ذلیل القدر مشیروں کی ایما پر مجھے بھی لسٹ میں ڈال دیاُاور سب سے بات کی مجھ سے ملنا بھی گوارا نہیں ، آپ شروع ہی سے مردم شناس نہیں اور ہمیشہ اختلاف رائے کو مخالفت سمجھا ، سب کو اسی طرح کھو رہے ہیں ، میں بھی “عین” سے ہوں اتنا ہی سوچ لیتے! لیکن اب میں سوچ چکا ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم صاحب جو کم بخت آپ کو چاہتے ہیں وہ آپ کے بدترین رویے کے باوجود ساتھ ہیں ، گھبرانا نہیں ہے ، یہ اعصاب کا کھیل ہے ،اللہ پاکستان کے لیے بہتر فرمائے گا ، اس کے بعد ہمارے راستے جدا ، آپ نے وفا کا جو صلہ دیا وہ یادرکھوں گا ، سلامت رہیے اور ہوسکے تو استغفار کی کثرت کیجیے۔

قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے اپنی ہی پارٹی کے وفاقی وزیر اسد عمر پر اراکین کو دھمکیاں دینے کا الزام عائد کیا، انہوں نے کہا کہ اسد عمر کو متنبہ کرتا ہوں وہ اراکین کودھمکیاں دینے سے باز رہیں ، آئین اتنا وہ نہیں جانتے جتنا میں جانتا ہوں ، دونوں بھائی لڈو بٹورے کھڑے ہیں ایک نواز شریف کا وفادار دوسرا شاہ سے زیادہ شاہ کا وفادار ، ہمارے خاندان سے اپنے والدمحترم جنرل محمد عمر کےمثالی تعلقات کا خیال کریں ۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں