ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آئین کے تحت سندھ بھر میں بلدیاتی نظام کو یقینی بنایا جائے،حسین محنتی

امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی قباء آڈیٹوریم میں صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کر ر ہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی سندھ وسابق ایم این اے محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ آئین کے آٹیکل 140۔ اے کے مطابق کراچی تا کشمور سندھ میں با اختیار بلدیاتی نظام کو کو یقینی بنایا جائے۔ بلدیاتی انتخابات میں تاخیر آئین کے خلاف ورزی اور عوام کے حقوق کی توہین ہے۔ بااختیار مقامی حکومتیں دستور کی ضرورت ہیں۔آلو پیاز ،آٹے سے لیکر پیٹرول تک مہنگائی نے عوام کی زندگی اجیرن بنادی ہے، مہنگائی کے خاتمے،روزگار، گھر سمیت عام آدمی کو ریلیف دینے والے موجودہ حکومت کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے۔ پاکستان ایک اسلامی اورنظریاتی ملک ہے، سیاسی رہنما گولی وگالی کے بجائے سیاست میں شائستگی اور روادری کو فروغ دیا جائے۔نوری آباد میں جماعت اسلامی یوتھ کے نائب صدر ڈاکٹر امتیازپالاری پرقاتلانہ حملہ قابل مذمت ،ڈرائیورکی شہادت پر اظہار افسوس اورملوث ملزمان کو گرفتارکرکے کیفرکردارتک پہنچانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔نوری آباد انڈسٹریل ایریا کو جرائم پیش افراد سے پاک کیاجائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے قباء آڈیٹوریم میں منعقدہ صوبائی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔قیم صوبہ کاشف سعید شیخ نے 15 ماہ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ سندھ کی سیاسی صورتحال ،بلدیاتی انتخابات تنظیمی امور کا جائزہ اور آئندہ سال کی منصوبہ بندی بھی کی گئی جبکہ امیرحلقہ حافظ نعیم الرحمن نے حق دوکراچی تحریک ،رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید نے بلدیاتی ترمیمی بل میں پیش رفت اور ناظم انتخابا ت ممتاز حسین سہتو نے بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں امن و امان، تعلیم ،زراعت سمیت سندھ کی سیاسی صورتحال سمیت متعدد قراردادیں بھی منظور کی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر آنے والا حکمران تکبر وغرومیں غرق ہوتا ہے۔ جن کو ملک وقم کے مسائل سے زیادہ ذاتی مفادات عزیز ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج ملک قوم مہنگائی ،بیروزگاری ،بدامنی لاقانونیت اور بیرونی جارحیت سمیت بے شمار مسائل کے دلدل میں پھنے ہوئے ہیں اس لیے عدم اعتماد کی تحریک صرف موجودہ حکومت ہی نہیں بلکہ پورے نظام کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار ہے۔ موجودہ ظالمانہ نظام اور کرپٹ قیادت سے کسی خیر کی امید فضول ہے۔ جماعت اسلامی کرپشن فری واسلامی پاکستان کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔فرسودہ نظام اور کرپشن قیادت نے عوام مہنگائی، بدامنی بے روزگاری کرپشن کے تحفے اور ملک کی بنیادوں کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔ اس لیے جماعت اسلامی چہروں کی نہیں نظام وامام دونوں کی تبدیلی کی جدوجہد کر رہی ہے۔ ملک میں حقیقی تبدیلی اور مسائل کے حل کے لیے عوام جماعت اسلامی کی تحریک کا ساتھ دیں۔صوبائی امیر نے ذمے داران پر بلدیاتی انتخابات کے لیے بھرپور تیاریوں پر زور دیتے ہوئے کہا کہ آپکی انفرادی واجتماعی زندگی میں تقویٰ کو ہائی وے ہونا چاہیے۔ آخرت کی منزل کو سامنے رکھ کر معاشرے میں اپنی مثالی کردار کو پیش کریں۔ اللہ کی مدد ان کے ساتھ ہوتی ہے جو اللہ کے لیے میدان عمل میں نکلتے ہیں اور اس کے راہ میں اپنی جان ومال وقت سمیت سب کچھ قربان کر دیتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں