ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیاسی بحران سے ملکی معیشت متاثر ہورہی ہے،الطاف میمن

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد الطاف میمن نے کہا ہے کہ پاکستان میں بدلتی سیاسی صورتحال جو اب ایک بحران کی صورت اختیار کرتی جارہی ہے جس سے ملک میں سرمایہ کاروں کا اعتماد متزلزل ہوگا اور ملکی معیشت جوپہلے ہی بحرانوں کا شکار ہے مزید متاثر ہوگی۔ اُنہوں نے کہا کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ سے پہلے ہی بین الااقوامی کاروباری برادری میں شدید بے چینی پھیلی ہوئی ہے اور سرمایہ کار اپنا سرمایا کسی بھی جگہ لگانے سے ڈر رہے ہیں اور اس کے ساتھ پاکستان میں بھی وفاقی حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کی طاقت کی رسہ کشی بے تحاشہ بے چینی بڑھا چکی ہے۔ صدر چیمبر نے کہا کہ وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں پر عوام کو سبسڈی دینے کی کاوششیں خوش آئند ہیں لیکن عالمی جنگی ماحول اور کشیدگی کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں 139 ڈالر فی بیرل تک جاکر نیچے آئی ہیں وفاقی حکومت اگر َاب بھی مزید سبسڈی دیتی ہے تو ملکی معیشت کو ناقابل تلافی نقصان پہنچے گا اس کا فوری حل اب ناگزیر بن گیا ہے۔ صدر چیمبر محمد الطاف میمن نے وزیراعظم عمران خان اور تمام اپوزیشن جماعتوں کے قائدین سے مطالبہ کیا ہے کہ سیاسی استحکام کے لیے آپس کے سیاسی اختلافات کو ختم کرکے ملک کے وسیع تر مفاد میں مل کر بیٹھ کر معاملات کو فوری حل کیا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں