کراچی(اسٹاف رپورٹر)آل رائونڈر شعیب ملک مزید 3سال انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کیلئے پرامید ہیں۔ شعیب ملک نے کہا ہے کہ آسٹریلیا میں رواں سال شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے میں نے کوئی ذہن نہیں بنایا مگر آرام سے مزید 2یا 3سال تک انٹرنیشنل کرکٹ کھیل سکتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم سے کھل کر بات ہوئی ہے،اگر وہ کہیں گے کہ آپ کی اب ضرورت نہیں تو چھوڑ دوں گا،کپتان نے ورلڈکپ سے قبل پوچھا تھا کہ آپ کا کیا پلان ہے جواب میں میرا کہنا تھا کہ جس طرح کا میرے آس پاس ماحول رہا ہے میں مزید کھیلنا نہیں چاہتا مگر میری فٹنس کو آپ جانتے ہیں،میں ٹیم پر بوجھ نہیں بنوں گا،اگر میرے ساتھ ڈیل کرتے ہیں تو میں،ہمیشہ پاکستان کیلئے دستیاب ہوں، سینے پر اسٹار سجانا سب سے اہم چیز ہے، اس کیلیے ماضی میں بھی قربانیاں دی ہیں اس مرتبہ بھی ایسا ہی کروں گا،آپ خود ہی بتائیں میں کتنا کھیل سکتا ہوں،ایک سیریز کھیلوں یا آئندہ بھی ایکشن میں نظر آئوں۔بابر اعظم نے کہا کہ میں بتادیا کروں گا،اس کے بعد میں ورلڈکپ کھیلا،۔