ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹی وی کم دیکھیں گے تو ٹینشن کم ہوگی اورچند روز میں مسائل حل ہوجائیں گے، اسد قیصر

 اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے تناظر میں سیاسی صورتحال پر بتصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹی وی کم دیکھیں گے تو ٹینشن کم ہوگی، چند دنوں کی بات ہے مسائل جلد حل ہوجائیں گے۔ 

وزیر اعظم کے مشیر ایوب آفریدی کی جانب سے سمندر پار پاکستانیوں کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے مسلمانوں کی صحیح نمائندگی کی، دنیا کو بتایا کہ دہشت گردی کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں اوورسیز پاکستانیز کے ساتھ محبت اور احترام کا رشتہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو حکومت قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے، پاکستان کی پہچان پوری دنیا میں اوورسیز پاکستانیز کی وجہ سے ہے۔

اسد قیصر نے کہا کہ قانون سازی میں مسائل ہیں کیونکہ سینیٹ میں اکثریت نہیں رکھتے، اکثریت نہ ہو نے کی وجہ سے قانون سازی میں مسائل ہیں۔  اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ اوورسیز کورٹس پر بھی جلد کام شروع ہوگا جس سے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل ہوں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) میں آئی ٹی اور ایگریکلچر کو بھی شامل کیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں