ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان کپ، سدرن پنجاب نے آخری گیند پر سینٹرل پنجاب کو شکست دے دی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)اقبال ا سٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے سنسنی خیز میچ میں سدرن پنجاب نے طیب طاہر کی شاندار سنچری اور سلمان علی آغا کی نصف سنچری کی بدولت 367 رنزکا ہدف 8 وکٹیں گنوا کر میچ کی آخری گیند پر حاصل کرلیا۔احمد شہزاد اور رضوان حسین کی سنچریاں رائیگاں گئیں۔ طیب طاہر نے 140 گیندوں پر 5 چھکوں اور 15 چوکوں کی مدد سے 169 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔ انہوں نے اعظم خان اور سلمان علی آغا کے ہمراہ بالترتیب 88 اور 145 رنز کی شراکت قائم کی تھی۔ اعظم خان 33 اور سلمان علی آغا 74 رنز بناکر آوٹ ہوئے۔ حسین طلعت اور عثمان قادر نے 3,3 وکٹیں حاصل کیں۔ سینٹرل پنجاب نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 366 رنز بنائے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں