ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے کو آسٹریلیا کیلئے براہ راست پروازوں کی اجازت مل گئی

 لاہور: آسٹریلوی حکومت کی سول ایوی ایشن سیفٹی اتھارٹی نے قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو سڈنی کے لیے براہ راست پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت دے دی۔ 

اس حوالے سے پی آئی اے نے آسٹریلیا کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی اور پہلی پرواز 22 اپریل کو لاہور سے پی کے9808 سڈنی کے لیے پرواز کرے گی جبکہ پرواز 24 اپریل کو سڈنی سے لاہور کے لیے روانہ ہوگی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے لاہور سے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی جبکہ آسٹریلیا کے لیے بوئنگ 777 لانگ رینج استعمال ہوں گے اور پی آئی اے دوسرے مر حلے میں کراچی سے سڈنی کے لیے پرواز شروع کر ے گی۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے لیے براہ راست پرواز شروع کر نے سے ہم وطنوں کوعید سے قبل سفری سہولت میسر ہو گی۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق سڈنی کے لیے براہ راست پرواز سے 35 گھنٹے کا سفر 12 میں طے ہو گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں