چارسدہ(جسارت نیوز)چارسدہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسیحی برادری کیلئے اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں تحصیل چارسدہ ‘ تنگی اور شبقدر سے تعلق رکھنے والے مسیحی برادری کے مرد و خواتین نے شرکت کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کمشنر چارسدہ محمد علی شاہ تھے جبکہ اس موقع پرڈی ایس او چارسدہ سمیت ضلعی انتظامیہ چارسدہ اور پادری سیموئیل اور ندیم بھی موجود تھے.ضلعی انتظامیہ ‘ ڈی ایس او اور مسیحی برادری کیلئے کام کرنے والے ادارے کے تعاو ن سے ہونیوالے اس سپورٹس فیسٹیول میں مرد و خواتین بیڈمنٹن ‘ ٹیبل ٹینس ‘ رسہ کشی ‘ اتھلیٹکس سمیت میوزیکل چیئر کے مقابلے بھی منعقد کرائے گئے۔