ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایم کیوایم کا پیپلزپارٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق

اسلام آباد: آصف زرداری اور بلاول زرداری سے ایم کیو ایم پاکستان کی مرکزی قیادت ملاقات کررہی ہے

اسلام آباد(صبا ح نیوز+آن لائن) ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کے ساتھ مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول اورشریک چیئرمین آصف علی زرداری سے ایم کیوایم کے وفد نے ملاقات کی۔ زرداری ہائوس میں ہونے والی ملاقات میں پیپلز پارٹی کے دیگر رہنما یوسف رضا گیلانی، مراد علی شاہ، ناصر حسین شاہ، سعید غنی، شرجیل میمن، رخسانہ بنگش اور دیگر بھی موجود تھے جب کہ ایم کیو ایم کے وفد میں عامر خان، خالد مقبول صدیقی، امین الحق، وسیم اختر، خواجہ اظہار اور جاوید حنیف شامل تھے۔دونوں جماعتوں کی قیادت نے ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔اطلاعات ہیں کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے تمام تر نکات سے اتفاق کیا ہے۔مزید برآں ایم کیوایم کے وفد نے چودھری برادران سے بھی ملاقات کی ہے ۔ق لیگ نے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاہدے کو خوش آئند قرار دیا جبکہ ایم کیو ایم اور ق لیگ میں اپوزیشن کی حمایت سے متعلق روڈ میپ طے پا گیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں میں اتفاق کیا گیا ہے کہ معاملات سبوتاژ نہ ہو جائیں اس لیے اپوزیشن کی حمایت کا اعلان او آئی سی کانفرنس کے بعد کیا جائے۔ دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے کہا پہلے اعلان کیا تو او آئی سی کانفرنس متاثر ہوسکتی ہے ۔ حمایت کا اعلان عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ سے قبل کیا جائے گا۔دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کو یقین دلایا گیا ہے کہ جو وعدے کیے گئے ان کی پاسداری کی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں