ترکی میں غیر ملکیوں کو رہائش گاہوں کی فروخت میں 54.9 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ترک محکمہ شماریات نے ماہ فروری کے مکانات کی فروخت کے حوالے سے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔
اس ماہ میں ترکی بھر میں 97 ہزار 587 مکانات فروخت ہوئے ہیں جو کہ گزشتہ برس کے اسی ماہ کے مقابلے میں 20.1 فیصد اور ماہ جنوری کے اعتبار سے 10.5 فیصد زیادہ ہے۔
ترکی میں فروری میں 4 ہزار 591 گھر غیر ملکیوں کو فروخت کیے گئے۔ فروری میں سالانہ بنیادوں پر غیر ملکیوں کو مکانات کی فروخت میں 54.9 فیصد اضافہ ہوا۔ فروری میں گھروں کی مجموعی فروخت میں غیر ملکیوں کو مکانات کی فروخت کا حصہ 4.7 فیصد تھا۔
غیر ملکیوں کو فروخت کردہ مکانات میں استنبول 1958 مکانات کے ساتھ سر فہرست رہا ہے ، 1099 مکانات کےساتھ انطالیہ دوسرے اور 288 مکانات کے ساتھ انقرہ تیسرے نمبر پر رہا ہے۔