میکسیکو کے سرحدی شہر ننیو لاریدو میں ایک گینگ لیڈر کی گرفتاری کے بعد رونما ہونے والے واقعے کے دوران امریکی قونصل خانے پر فائرنگ کی گئی۔
میکسیکن حکومت کے مطابق، خوان گیراردو عرف ال خوییو کی گرفتاری کے بعد شہر میں جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
ان جھڑپوں کے دوران امریکی قونصل خانہ بھِی فائرنگ کی زد میں آگیا ۔
بتایا گیا ہے کہ گینک لیڈرمنشیات ،کالا دھن،قتل،دہشتگردی،رہزنی اور دیگر جرائم میں حکومت کو مطلوب تھا جس کے پاس بیک وقت امریکی ومیکسیکن شہریت بھی تھی۔