ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ویسٹ انڈیز کا انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ

 

بارباڈوس(جسارت نیوز)ویسٹ انڈیز کا انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے لئے اسکواڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور یوں پہلے ٹیسٹ میں کھیلنے والی میزبان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز (سی ڈبلیو آئی )نے انگلینڈ کے خلاف بارباڈوس میں 16مارچ سے شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے غیر تبدیل شدہ اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے ۔ نکرومہ بونر نے انٹیگوا میں ہوم سائیڈ کے لیے پہلی اننگز میں کیریئر کے بہترین 123 اور آخری دن دوسری اننگز میں 38 ناٹ آٹ رنز بنائے تھے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کے چیف سلیکٹر ڈیسمنڈ ہینس نے کہاہے کہ اینٹیگوا میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ کے اسکواڈ کو ہم نے بارباڈوس میں دوسرے میچ کے لیے برقراررکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں