ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یورپ سے ہتھیاروں کی بر آمدات 5 برس کی بلند ترین سطح پر

اسٹاک ہوم (انٹرنیشنل ڈیسک) عسکری اخراجات اور اسلحہ کی بین الاقوامی تجارت پر نظر رکھنے والے سوئیڈش ادارے سپری کے مطابق یوکرائن میں جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی یورپی ممالک ہتھیاروں کی درآمدات میں عالمی توجہ کا مرکز بن چکے تھے۔ رپورٹ کے مطابق یورپ میں ہتھیاروں کی درآمدات 5برسوں کی اونچی ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ اسٹاک ہوم پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے مطابق گوکہ روس کے یوکرائن پر حملے کے بعد یورپی ممالک اپنی فوجی صلاحیتیوں میں اضافہ کرنے پر زور دے رہے ہیں ، لیکن اعدادوشمار اور دیگر حقائق سے پتا چلتا ہے کہ جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی یورپ ہتھیاروں کی درآمد کا ایک بڑا مرکز بن چکا تھا۔ 2017 ء سے 2021 ء کے درمیان دنیا بھر میں ہتھیاروں کی تجارت میں 4.6 فیصد کمی دیکھی گئی ، لیکن اس کے برعکس یورپ میں ہتھیاروں کی خریداری میں 19 فیصد کا اضافہ ہوا۔ سپری کی رپورٹ کو تیارکرنے والوں میں شامل پیٹر وائزمین کا کہنا ہے کہ ہتھیاروں کی خریداری کے لحاظ سے یہ دنیا کے تمام خطوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ ہے۔ یورپ کا نیا مرکز بننا ایک تشویش ناک امر ہے۔ نیٹو کے اتحادیوں نے اپنے دفاعی بجٹ کو کم کرنے کی پالیسی تبدیل کرتے ہوئے اب ہتھیاروں کا سوداگر بننے کی ٹھان لی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں