ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں آج شام سے جمعرات کی صبح تک 35 گھنٹے کا کرفیو

یوکرین کے دارالحکومت کیف میں آج شام سے جمعرات کی صبح تک 35 گھنٹے کا کرفیو نافذ رہے گا۔

اس موضوع پر ایک بیان دیتے ہوئے، کیف کے میئر وٹالی کلِٹسکو نے کہا کہ کرفیو، جو آج مقامی وقت کے مطابق 20:00 بجے شروع ہوگا  جو  جمعرات کی شام 07:00 بجے تک جاری رہے گا۔

اپنے بیان میں وٹالی کلِٹسکو نے کہا ہے کہ پناہ گاہوں میں جانے کے علاوہ، خصوصی اجازت کے بغیر شہر میں گھومنا ممنوع ہوگا۔

کیف کے میئر ب وٹالی کلِٹسکو نے  کہا کہ دارالحکومت  کیف  یوکرین کا دل ہے اور اس کا دفاع کیا جائے گا۔

روس کے حملوں کے 20 ویں  روز ،  آج  صبح سویرے  دارالحکومت کیف کے اپارٹمنٹس پر توپوں کے گولے گرنے کی اطلاع ملی ہے۔

یاد رہے روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملوں  کا سلسلہ شروع کیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں