ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اشیا خورونوش کی قیمتوں کا تعین کرنا ہمارا کام نہیں‘سندھ ہائی کورٹ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس احمد علی ایم شیخ نے ریمارکس دیے ہیں کہ اشیا خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کرنا عدالت کا کام نہیں ہے۔ منگل کوکراچی میں دودھ کی قیمت میں من مانے اضافے کے خلاف درخواست پر کمشنر کراچی نے رپورٹ جمع کرادی۔ چیف جسٹس کا کہناتھا کہ ہر چیز کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے‘ عدالت کس کس چیز کی قیمت کے تعین کا حکم دے؟کل کو کہیں گے، چینی اور آٹے کی قیمت کا تعین بھی عدالت کرے‘ اشیا خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کرنا عدالت کا کام نہیں ہے۔ چیف جسٹس نے درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کردی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں