ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن کی ایک بار پھر وزیر اعظم کو سوات جلسے میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیر اعظم عمران خان کو کل سوات میں ہونے والے جلسے میں شرکت نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم عمران خان کو نوٹس جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ میڈیا سے خبریں ملی ہیں کہ کل سوات میں جلسے میں شرکت کریں گے۔

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کے بعد پبلک آفس ہولڈر کسی جلسے میں شرکت اور ترقیاتی منصوبوں کو اعلان نہیں کر سکتا، بلدیاتی الیکشن کے انعقاد سےپہلےجلسہ کرناغیرقانونی ہے۔

الیکشن کمیشن نے تنبیہہ کی کہ اگر آپ نے جلسے میں شرکت کی تو قانون کے مطابق آپ کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

خیال رہے کہ بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں31مارچ کوالیکشن کا انعقاد ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کو لوئر دیر میں جلسے میں شرکت سے روکا تھا تاہم وزیراعظم احکامات کو نہ مانتے ہوئے جلسے میں شریک ہوئے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں