ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے امریکا سے ضمانتیں موصول ہوگئی ہیں، روس

ماسکو: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ روس کو ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کو بچانے کے لیے جاری مذاکرات کے ایک حصے کے طور پر ایران سے تجارت جاری رکھنے کے حوالے سے امریکا سے ضمانتیں مل گئی ہیں۔

اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق سرگئی لاوروف نے ایرانی ہم منصب حسین امیر عبداللہیان کے ہمراہ ماسکو میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں تحریری ضمانتیں موصول ہوئی ہیں اور یہ ایرانی جوہری پروگرام پر مشترکہ جامع پلان آف ایکشن کی بحالی کے معاہدے کے متن میں ہی شامل ہیں۔

ویانا میں 10 ماہ سے زائد عرصے سے جاری بات چیت کی بدولت بڑی عالمی طاقتیں ایران کے جوہری پروگرام کو ریگولیٹ کرنے کے لیے 2015 کے تاریخی مشترکہ جامع پلان آف ایکشن کی تجدید کے قریب پہنچ چکی ہیں۔

تاہم یہ مذاکرات اس وقت تعطل کا شکار ہو گئے تھے جب رواں ماہ کے اوائل میں ماسکو کی جانب سے یوکرین میں فوجی کارروائی کے بعد لگائی جانے والی مغربی پابندیوں کے بعد روس نے مطالبہ کیا تھا کہ اس بات کی ضمانت دی جائے کہ ان پابندیوں کے باوجود ایران کے ساتھ اس کی تجارت کو نقصان نہیں پہنچے گا۔

سرگئی لاوروف نے کہا کہ انہیں امریکا سے جو ضمانتیں موصول ہوئی ہیں وہ ایران کے واحد بوشہر جوہری توانائی پلانٹ میں روسی مداخلت کی حفاظت کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ ماسکو اور تہران یکساں مؤقف رکھتے ہیں کہ مغربی پابندیاں بین الاقوامی قانون کو پامال کرنے کے مقصد کے تحت لگائی جاتی ہیں ساتھ ہی واشنگٹن اور اس کے شراکت داروں پر الزام عائد کیا کہ وہ بنیادی طور پر عام شہریوں کو سزائیں دے رہے ہیں۔

2015 کے معاہدے نے ایران کو اس کے جوہری پروگرام پر پابندیوں کے بدلے عالمی سطح پر لگائی جانے والی سابقہ پابندیوں سے استثنیٰ فراہم کیا تھا اور اس معاہدے کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ ایران جوہری ہتھیار تیار نہیں کر سکے گا۔

منبع: ڈان نیوز

The post ایران جوہری معاہدے کی بحالی کیلئے امریکا سے ضمانتیں موصول ہوگئی ہیں، روس appeared first on شفقنا اردو نیوز.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں