ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

مونس الہی کیخلاف کوئی انکوائری زیر التوا نہیں، گرفتاری کی خبریں بے بنیاد ہیں، نیب

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے واضح کیا ہے کہ مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الٰہی کیخلاف کوئی انکوائری زیر التوا نہیں، جس کے باعث گرفتار کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ترجمان نیب کی جانب سے جاری بیان میں مسلم لیگ ق کے رہنما اور وفاقی وزیر مونس الٰہی کو گرفتار کرنے سے متعلق میڈیا رپورٹس کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے خلاف اس وقت نیب میں کوئی انکوائری زیر التوا نہیں، اس لیے گرفتاری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے تمام قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

نیب نے واضح کیا کہ نیب کا تحریک عدم اعتماد سے کسی قسم کا کوئی تعلق نہیں، ادارہ ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے پر سختی سے یقین رکھتا ہے۔

نیب کا تعلق کسی سیاسی جماعت، گروہ اور فرد سے نہیں بلکہ ریاست پاکستان سے ہے، نیب کے کسی اہلکار کا تحریک عدم اعتماد سے کوئی تعلق تھا اور نہ ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پرویز الٰہی نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے کہا تھا کہ ہماری طرف سے وفاداری کی گئی لیکن ان کی طرف سے دھمکیاں آرہی ہیں۔ پرویز الٰہی کا کہنا تھا نیب کو کہا گیا کہ مونس کو پکڑو، خان صاحب نے سب سے ہاتھ کیا ہے، ساڑھے 3 سال انھوں نے کوئی کارکردگی نہیں دکھائی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں